تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:46

ایکسپنڈیبلز ٹو نے دوسرے ہفتے بھی میدان مار لیا

اے آر وائی - اسی کی دہائی کے ہالی ووڈ سپراسٹارز سے بھری فلم ایکسپنڈیبلز ٹو نے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر میدان مار لیا ہے۔ سائمن وسٹ کا شاہکار ایکس پنڈیبل ٹو نے ریلیزہونے کے ایک ہفتےبعد ہی امریکی باکس آفس پر تیرہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا کاروبار کرکے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔



فلم کی کاسٹ میں سلور اسٹالون ، آرنلڈ شوازنیگر شامل ہیں جن کو ایکشن فلم کی کامیابی کے لیے آئیکون سمجھا جاتا ہے۔ اس ہفتے ایکسپنڈیبلز ٹو نے نہ صرف امریکی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا بلکہ کینیڈا کے سینماگھروں پر بھی اچھا بزنس کرر ہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.