تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:54

صدر اوباما کے خلاف بنی فلم دس مقبول فلموں میں شامل

اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما کی مخالفت میں بنائی جانے والی دستاویزی فلم امریکی باکس آفس کی دس مقبول ترین فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ اوبامہ مخالف ڈاکیومنٹری ’دو ہزار سولہ باراک اوبامہ کا امریکہ‘ آٹھویں درجے پر ٹاپ ٹین چارٹس میں آٹھویں نمبر پر رہی۔



فلم میں اس بات کوموضوع بنایا گیا ہے کہ اگر اوبامہ دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تو امریکہ کے لیے ان کا دوسرا دور کیسا رہے گا۔ فلم اب تک ملکی سطح پر اکانوے لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے تاہم یہ اب تک دوسری دستاویزی فلموں کی جانب سے کمائے گئے پیسوں کی نسبت بہت کم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.