1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:29
ارجیٹینا :اسٹوڈنٹس کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش
اے آر وائی - ارجیٹینا کے فیشن ایبل شہر بیو نو س آ ئیرس میں معروف ڈیزا ئینرز کے ملبوسات کی نمائش تو ہوتی ہی رہتی ہے لیکن اس مرتبہ اسٹوڈنٹس کو فیشن متعارف کروانے کا موقع دیا گیا ۔
ارجنٹینا فیشن اسکول کے تئیس طا لب علموں کے ڈیزائن کردہ ملبوسات جب ماڈلز نے زیب تن کیے تو دیکھنے والے دھنگ رہ گئے۔ ارجنٹینا کے مخلتف علاقوں کی نما ئندگی کر تے جدت و نت نئے رجحانات سے بھر پور ملبوسات پر اسٹوڈنٹس نے خوب داد سمیٹی ۔
انا کلیرا نے ملبوسات کو تخلیق کاری کا میدان مار لیا جنھیں پیرس میں دنیا کے معروف ڈیزائیرز کے ساتھ کام کر نے اور فیشن اسکول میں فل سکالر شپ دی گئی ہے ۔