1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:33
رنبیر، پریانکا اور لینا فلم برفی کی پرموشن میں مصروف
اے آر وائی - بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور آج کل پریانکا چوپڑا اور لینا کے ساتھ آنے والی فلم برفی کی پرموشن میں مصروف ہیں۔ فلم میں رینبر کپور سماعت سے محروم شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کے دادا راج کپور، چارلی چیپلن اور مسٹر بین سے اخذ کیا گیا ہے۔
لینا کپور رنبیر کی بیوی جبکہ پریانکا چوپڑا بیوقوف دوست کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ رنبیر کو فلم کی کامیابی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔