تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:11

بالی ووڈ :امیتابھ بچن بیوی سے ڈرنے والے شریف شوہر

اے آر وائی - بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن کو نہ ایکشن سین کا ڈر نہ ہی کبھی کیمرے کا خوف ستایا۔ بڑے بڑے خطرناک اسٹنٹس بھی آسانی سے کرجاتے ہیں۔ مگر پریشان ہوتے ہیں تو صرف اس وقت جب ان کی شریک حیات جیا بچن فلم کے سیٹ پر آجائیں۔



بگ بی ہوجاتے ہیں بے حد محتاط دور جوانی میں تو جیا بچن کے غصے سے ڈرتے تھے ہی اب بھی ان کا یہی حال ہے۔ فلم گنگا دیوی کی پروموشن میں بگ بی سے جب پوچھا گیا کہ وہ سیٹ پر پریشان کب ہوتے ہیں تو انھوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ جب بیگم صاحبہ سیٹ پر آجائیں تو وہ ان دیکھی پابندیوں کی زد میں آجاتے ہیں۔



اس قدر پریشان رہتے ہیں کہ ان کا رویہ تک بدل جاتاہے اور کبھی کبھار تو صورتحال قابو سے باہر بھی ہوجاتی ہے۔ پھر تو گھر جانے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.