2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:54
وینس فلم فیسٹیول،دی ماسٹر کاریڈ کارپٹ پریمیئر
اے آر وائی - وینس فلم فیسٹیول کے چوتھے روز ہالی ووڈ ڈائریکٹر پال تھامسن اینڈرسن کی نئی فلم ۔دی ماسٹر کا پریمیئر ہوا۔
ہالی ووڈ فلم دی ماسٹر میں انیس سو پچاس کی دہائی کی عکاسی کی گئی ہے جب دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد انسانی رویوں میں تبدیلی آ رہی تھی، اس فلم میں مرکزی کردار اداکار جوکن فینکس نے ادا کیا ہے، دی ماسٹر نامی فلم گذشتہ روز وینس فلم فیسٹول میں دکھائی گئی، اور امریکا کے سینما گھروں میں چودہ ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
اداکار فینکس نے اپنی فلم کی پریمیئر میں اپنے مداحوں کو آٹو گرافس کے ساتھ ساتھ اپنے پوسٹر پر دستخط کیے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔