2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:14
لاہور:گلوکارہ عینی کی شادی،15افرادکیخلاف مقدمہ درج
اے آر وائی - گلوکارہ عینی کی شادی کی تقریب میں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی، سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت پر پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور میں تھانہ جنوبی چھاؤنی میں ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاؤن مرزامظفربیگ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ دلہا کے والدمشتاق اعوان،دلہن گلوکارہ عینی کے والد ڈاکٹر خالد،ملک شہبازاعوان سمیت پندرہ افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت سرکاری کام میں مداخلت اور سرکاری اسلحہ چھیننے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔