تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:49

وینس فلم فیسٹیول : سعودی عرب کی پہلی فلم کی نمائش

اے آر وائی - انہتریں وینس فلم فیسٹیول میں دنیا بھر میں بنائی جانے والی بہترین فلموں کی نمائش جاری ہے۔ اس سال باون فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں سے اکیس کی ہدایت کار خواتین ہیں۔



فیسٹیول میں سعودی عرب میں تیار ہونے والی پہلی فلم ”واجدہ“ بھی دکھائی گئی۔اس فلم کو حائفہ المنصور نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ بھارتی خاتون ڈائریکٹر میرا نائر کی انتہا پسندی کے موضوع پر بننے والی فلم ریلکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ بھی فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کئی گئی۔



تیونس سے تعلق رکھنے والی ہندے بْوجیما کی ایک دستاویزی فیچر فلم بھی میلے میں شامل ہے۔الجزائر کی جمیلہ صحراوئی کی فلم یے ما کو بھی مقابلے میں شامل کیا گیا ہے ۔جن موضوعات پر فلمیں پیش کی جا رہی ہیں ان میں خاص طور پر یورپی اقتصادی بحران، عرب اسپرنگ اور مذہبی انتہا پسندی نمایاں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.