3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:39
پاکستانی سپرماڈل مہرین سید کی بالی ووڈ انٹری
اے آر وائی - پاکستانی ٹاپ ماڈل اور ایکٹرس مہرین سید نے بھی بالی ووڈ میں اینٹری دے دی۔ پاکستانی ماڈلز کی بالی ووڈ میں ڈیمانڈ بڑھتی ہی جارہی ہے۔ وینا ملک اورعمیمہ ملک کے بعد اب سپر ماڈل مہرین سید بھی فلمی دنیامیں داخل ہورہی ہیں۔
مہرین سید کو گزشتہ سات سال سے فلمز کی آفرز تھیں لیکن اچھا کردارنہ ملنے کی وجہ سے بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکاری تھیں۔ مگر اب کی بار فلم ڈائریکٹر سنجے پورن سنگھ نے پرانی دوستی ہونے کے ناطے مہرین سید کوسیاسی موضوع پر بننے والی ہلکہ پھلکی کامیڈی فلم کی آفر کی۔ مہرین نے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا۔ دیکھتے ہیں ماڈلنگ اور ایکٹنگ کے بعد مہرین سید بالی ووڈ میں بھی کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔