تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:36

دبئی:فلم رازتھری کی پروموشن کیلئے پریس کانفرنس

اے آر وائی - بالی ووڈ فلم راز تھری کی پروموشن کے لئے بپاشاباسو اور عمران ہاشمی دبئی پہنچ گئے۔ فلم راز ایک ایسی اداکارہ کے گرد گھومتی ہے جو فلمی دنیا میں ناکامی کے خوف سےکالاجادو کرواتی ہے۔ فلم کی پروموشن کرتے ہوئے بپاشاباسو، عمران ہاشمی ، ایشا گپتا، اور مہیش بھٹ کافی پرجوش تھے۔



پریس کانفرنس میں وہ اس بات پر قائل کرنے پر بضد تھے کہ فلم کالے جادو پر بنائی گئی دیگر فلموں سے ہٹ کر ہے۔ بپاشا باسو نے فلم میں اپنے تجربے کے بارے میں بتایاکہ انھوں نے پہلی بار ایسا کردارکیاکہ وہ خود خوفزدہ ہوگئیں،جبکہ عمران ہاشمی دو سوکروڑ والی فلم کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.