تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:59

بگ بی کی فلم ”کالیا“ کے ری میک کی تیاریاں

اے آر وائی - بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن کی فلم ”کالیا“کا اب بنے گا ری میک۔۔ بالی ووڈ کے اینگری ینگ مین امیتابھ بچن کی فلم کالیا کے یہ ڈائیلاگز تو آپ کو یاد ہوں گے ہی۔۔مگر اب اسے دوبارہ دیکھنے کے لئے ہوجائیے تیار۔۔کیونکہ فلم ”کالیا “کا بننے جارہا ہے ری میک۔۔



انیس سو اکیاسی کی سپر ہٹ فلم ”کالیا“۔۔میں امیتابھ بچن نے اپنے جاندار ڈائیلاگز سے دھوم مچائی تھی۔۔بگ بی کی فلم” شعلے“،”ڈان“ اور ”اگنی پتھ“ کے ری میکس کی کامیابی دیکھ کر پروڈیوسر رجت روالی نے بھی فلم” کالیا“ کا ری میک بنانے کا فیصلہ کیا۔



مگر سوال یہ اٹھا کہ آخر ایسا کون سا ایکٹر ہے جو امیتابھ بچن جیسا اینگری دکھے۔۔اس لسٹ میں سب سے پہلے نام آیا دبنگ خان سلمان خان۔۔



دوسرے نمبر پر ہیں بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار، اور تیسری چوائس ہیں اجے دیوگن۔۔فلم ”کالیا “کے رائٹس بھی خرید لئے گئے ہیں۔دیکھتے ہیں کہ فلم کالیا میں آخر بنے گا کون کالیا۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.