4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:41
جنید جمشید نے18 سال بعد ایک بار پھر دل دل پاکستان گنگنا یا
اے آر وائی - اٹھارہ سال بعد جنید جمشید نے ایک بارپھر دل دل پاکستان گنگنایا۔ جنید جمشید نے اپنی سالگرہ پر دیاشائقین کو منفرد تحفہ ۔امریکا میں گلوکارسلمان احمد کے کانسرٹ میں جنید جمشید کی آمد کر گئی سب کو حیران۔
شائقین جنید جمشید کو دیکھ کر جوش میں آگئے۔ جوں ہی انھوں نے ملی نغمہ گانا شروع کیا، پورے ہال میں موجود ان کا ساتھ ہولئے ۔ جنید جمشید نے جونہی دل دل پاکستان گایا، مداح خوشی سے اچھل پڑے۔