تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:11

بالی وڈ اداکار رشی کپور 60 سال کے ہوگئے

اے آر وائی - عمر کے ساٹھ سال اور بالی ووڈ میں ہوگئے ہیں رشی کپور کو چالیس سال۔ بالی ووڈ میں کپور خاندان ہمیشہ سے چھایا رہا ہے۔ کپور فیملی کے اہم فرد رشی کپور ہوگئے ہیں ساٹھ برس کے۔ مگر یہ سال اس لئے بھی اہم ہے کہ ان کو فلم نگری میں قدم رکھے ہوگئے ہیں چالیس سال۔



رشی کپور نے اب تک ایک سو تیس فلموں میں اداکاری کی ہے، جن میں میرا نام جوکر، امر اکبر اینتھنی، پریم روگ اور چاندنی نے شہرت حاصل کی۔ ان دنوں رشی کپور مصروف ہیں اپنی بائیوگرافی لکھنے میں۔ جو دوہزار تیرہ میں منظرعام پر آئے گی۔ رشی کپور کہتے ہیں ان کی آٹو بائیوگرافی میں بالی ووڈ کے ایسے ایسے راز فاش ہوں گے جو سب کو چونکا دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.