تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:7

کترینہ کیف قانون کی گرفت میں

اے آر وائی - بالی ووڈ ہاٹ گرل کترینہ کیف بھی قانون سے بچ نہ سکیں۔ایئرپورٹ پر سامان بھول جانے کے بعد قانون کے ہاتھوں پکڑی گئیں ۔ چاہے حسن کی دیوی ہو یا ہو کوئی سپراسٹار۔ اندھے قانون سے تو کوئی نہ بچ سکا آج تک۔



بالی ووڈاسٹارز کے لئے سب سے زیادہ تنازعات پیدا کرنے والا ایئرپورٹ ہے جہاں آئے دن کوئی نہ کوئی فنکار قانون کے ہتھے چڑھ جاتاہے۔ایسا ہی ہوا بالی ووڈ ہاٹ گرل کیٹ کے ساتھ بھی۔ جو شکاگو سے واپسی پر سامان بھول کر ادائے بےنیازی سے ایئرپورٹ کی حدود سے باہر نکل گئیں۔ جس کے بعد کترینہ کے دو اسسٹنٹس واپس ایئرپورٹ گئے اورسامان لے آئے۔



قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر کسٹمز ایئرانٹیلی جنس یونٹ نے کترینہ کے خلاف جرمانہ عائد کردیا۔ سونے پہ سہاگہ کترینہ کا سامان بھی مقررہ وزن سے زیادہ نکلا۔ دو بیگز، ایک آئی پوڈ اوراَن ڈیکلرڈدس ہزار روپے کا سُن کر ایئر پورٹ حکام کا پارہ چڑھ گیا۔ جرمانہ اداکرنے کے باوجود کیٹ کو بیان دینے تو جانا ہی پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.