تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:16

ممبئی فیشن شومیں ہوئی بالی ووڈ ستاروں کی برسات

اے آر وائی - ممبئی فیشن شومیں ہوئی بالی ووڈ ستاروں کی برسات۔ فلاحی مقصد کی خاطر فلمی ستارے ایک جگہ جگمگائے۔

لہنگے ، شرارے ، غرارے۔ ممبئی میں ہونے والایہ فیشن شو کوئی عام شو نہیں۔ بلکہ یہاں جمع ہوئےہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز فلاحی مقصد کیلئے۔



بالی ووڈ ویٹرن ایکٹرس شبانہ اعظمی نے ان سب کو اکھٹا کیا ۔ سیودا گرل چائلڈ چیئرٹی ورک کیلئے۔ پرینیتی چوپڑا کا دلکش لباس، دیا مرزا کاسرخ اورسنہرا لہنگا، پریتھک بابر کی شیروانی، کالکی کوچن کے سنہری لہنگے کی چمک دمک نے چارچاند لگادیئے۔



چمکتے دمکتے عروسی ملبوسات میں نیہا دھوپیا، سمیرا ریڈی اور ملائیکہ اروڑا نےبھی جلوے دکھائے۔اورتواور بھارتی اولمپک باکسر میری کوم نے بھی ریمپ پر قدم رکھا۔ صرف یہی نہیں دیدہ زیب شیروانی میں ملبوس بالی ووڈ اداکاروں کے علاوہ ڈائریکٹر پروڈیوسر کرن جوہر نے فیشن شومیں حصہ لیا۔



سیو دا گرل چائلڈ کیمپین کی خاطر کئے جانے والے فیشن شومیں پریانکا چوپڑا اور عمران خان بھی بےحد خوش نظرآئے۔ ممبئی میں ستاروں کی کہکشاں میں فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا کلیکشن پیش کیا گیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.