5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:47
سونم کپور اب نظر آئیں گی سیدھی سادھی لڑکی کے روپ میں
اے آر وائی - بالی ووڈ ایکٹریس سونم کپور اگلی فلم میں سیدھی سادھی لڑکی کے روپ میں نظرآئیں گی۔وہ آج کل اپنی نئی فلم ”رنجھنا“کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سونم کپور کہتی ہیں کہ انہوں نے اب تک تو بہت فیشن ایبل لڑکیوں کاکرداراداکیاہے مگر اب کی بار وہ بھارت کے چھوٹے شہر کی لڑکی بنیں گی۔
سونم کا کہنا ہے کہ یہ کرداراپنے ساتھ کئی رنگ لائے گا۔اس طرح کا منفرد رول انھوں نے کبھی نہیں کیا۔فلم ”رنجھنا “دوہزار تیرہ میں ریلیز ہوگی۔