5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:18
گاؤں کی گوری کے بعد سوناکشی بنگالن کے روپ میں
اے آر وائی - دبنگ گاؤں کی گوری سوناکشی سنہا اگلی فلم میں سیف علی خان کے مدمقابل نظرآئیں گی۔
سلمان خان اور اکشے کمار کے ساتھ سو کروڑ کابزنس کرنے والی ہیروئن سوناکشی سنہا اب ایک اور خان کے ساتھ رومینس کرتی نظرآئیں گی۔۔دبنگ میں گائوں کی گوری اور رائوڈی راٹھور میں پٹنا کی پھلجڑی بننے کے بعد سوناکشی سنہا کو ملا ہے بنگالی لڑکی کا کردار۔
فلم اترپردیش کے گینگ کے گرد گھومتی ہے اور ایک بار پھربنگالی بنی سوناکشی سنہا غنڈوں میں پھنسیں گی۔مگر اب کی بار بچانے والے سلمان یا اکشے نہیں بلکہ سیف علی خان ہوں گے۔