5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:40
شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کا عشق فلم لندن عشق میں
اے آر وائی - شاہ رخ خان اور کترینہ کی پہلی فلم لندن عشق کا فرسٹ لُک ریلیز ہوگیا۔ تھا جس کا انتظار، دکھائی دے گئی اس شاہکار کی ایک جھلک آخر کار۔ کنگ خان کی فلم لندن عشق کی جھلکیاں نظرآئیں۔ مداحوں کی کیٹ اور کنگ کو ایک ساتھ جبکہ کترینہ کی کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش ہوگئی پوری۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں کترینہ کا مقابلہ ہوگا انوشکا شرما سے۔ جو پہلے بھی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ۔ رب نے بنا دی جوڑی۔ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ فلم لندن عشق آٹھ سال بعد یش راج کی فلمی دنیا میں واپسی کے بعد بھی ان کے ہیرو شاہ رخ خان ہی رہے۔
فلم کے موسیقار ہیں اےآررحمان اور گلزار کی شاعری نے لگائے چارچاند۔ لوو اسٹوری لندن تیرہ نومبر کو ریلیز ہوگی۔