5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:7
ورلڈ باکس آفس،بیٹ مین کی پھر حکمرانی قائم
اے آر وائی - بیٹ مین نے ایک بار پھر ورلڈ باکس آفس پر حکمرانی قائم کرلی۔ہالی ووڈکے بیٹ مین کو خطرہ ہوا تھا اسپائیڈر مین سے۔ بیٹ مین سیریز کا فائنل پارٹ ڈارک نائیٹ رائزز ایک بار پھر سب سےزیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔ جس کی سب سے بڑی وجہ چین میں فلم کی ریلیز ہے۔
اکتیس اگست سے اب تک فلم نے باون اعشاریہ اٹھائیس ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا۔ جس نے اسپائیڈرمین۔ کو پچھاڑ دیا۔ اور فلم امیزنگ اسپائیڈر مین تینتیس ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی اس کے بعد تیسرے نمبر پر۔ ایکسپینڈیبلز ٹو ۔ ہے ۔ فلم ایکسپینڈیبلز ٹو اٹھائیس ملین ڈالرز کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔