تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:15

آشا بھوسلے نےاداکاری کےمیدان میں قدم رکھ دیا

اے آر وائی - سروں کی ملکہ آشا بھوسلے نے اداکاری کے میدان میں رکھ دیاقدم۔بالی ووڈ میں اپنے سروں سے چھاجانے والی آشا بھوسلے نے اب تک تو کئی فلموں کو اپنی گلوکاری سے کامیابی کے آسمان تک پہنچایا ہے مگر اب کی بار فلمی دنیا میں سالوں بعد انہیں خیال آیا اداکاری کا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی پہلی فلم میں آشابھوسلے اپنی ماں کی کہانی بیان کریں گی۔



فلم کی کہانی ایک ایک ایسی ماں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بیٹے کے چھوڑ جانے کے بعد بیٹی اور داماد کے ساتھ مشکل زندگی گزارتی ہیں۔ممبئی میں افتتاحی تقریب میں فلم مائی کے بارے میں پہلی بار بات کرتے ہوئے۔



آشا بھوسلے کا کہناتھاکہ مائی ان کا ماں کانام تھا۔فلم دیکھ کرپر لڑکی اپنے آنسو روک نہ سکے گی۔اپنے ایکٹنگ ڈیبیوپر آشا بھوسلے بےحد خوش نظرآرہی تھیں۔ فلم کا چیک وصول کرے ہوئے انھوں نے گانا گایا اور ڈانس بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.