تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:33

انجلینا جولی کے لیئے ڈھائی لاکھ ڈالر کے ہتھیار

اے آر وائی - ہالی ووڈ اداکارانجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی کے چرچے ہیں کافی دنوں سے۔ہالی ووڈ ایکشن گرل انجلینا جولی کو خوش کرنا آسان نہیں۔اور اگر بات شادی کے تحفےکی ہوتواس سے بڑھ کر بریڈ پٹ کیلئے کوئی پریشانی نہیں۔



بریڈ پٹ نے پہلے توانجلینا کے لئےایک ملین ڈالرزکی ویڈنگ رنگ خریدی لیکن اس کے بعد تحفے میں کیا دیں یہ پریشانی ختم نہ ہوئی۔آخرکار اپنی ایکشن گرل کے لئے بریڈپٹ کوآئیڈیاسوجھا،اورانھوں نے خریداانوکھا تحفہ۔



بریٹ پٹ نے اپنی دلہنیا کےلئے ڈھائی لاکھ ڈالرزکے ہتھیار خرید لئے مگر انجلینا کواس پر ہوا اعتراض،اور گھر کے اندر شوٹنگ رینج لانے پر انہیں غصہ آگیا۔ان کا کہنا ہے کہ چھ بچوں کے گھر میں ہوتے ہوئے اس طرح کےتحفے لانے کی ضرورت نہ تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.