6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:42
بےبوکیلئےایک بار پھردنیاکی پرکشش ترین خاتون کاٹائیٹل
اے آر وائی - بالی ووڈ بےبو کرینہ کپور ایک بارپھر دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا ٹائیٹل حاصل کرنے میں ہوگئیں کامیاب۔
خوبصورتی کی بات ہوتو بالی ووڈ میں اکثر ہی یہ ریس جاری رہتی ہے کہ کون ہوگی دنیا کی سب سے پرکشش اور خوبصورت حسینہ۔ اس دوڑ میں گزشتہ تین سال سے کترینہ کیف ہی آگے تھیں، لیکن اب کی بار بالی ووڈ بےبو کی قسمت کا تالہ کھلا اور چابی کرینہ کے ہاتھ لگ گئی۔
باڈی گارڈ اور راون کے بعد سو کروڑ کی فلم بنانے والی کرینہ کپور فلم ہیروئن کی ریلیز کی تیاریوں میں ہیں۔ لیکن فلم سے پہلے ہی ان کی شہرت دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔ بےبو کو انٹرنیشنل میگزین کے سروے میں پرکشش ترین خاتون کے سروے میں سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ ووٹ تو مل گئے لیکن ٹینشن پھر بھی باقی ہے۔کیونکہ انہیں کترینہ کیف سے صرف ایک فیصد ووٹ زیادہ ملے ہیں۔