تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:29

مادھوری ڈکشت ، ایک دن کا معاوضہ ایک کروڑ روپے

اے آر وائی - دھک دھک گرل مادھوری نے فلم اسکرین پر تو راج کیا ہی اب ٹی وی پر بھی سرفہرست نظر آتی ہیں۔ان کاٹی وی پر ایک دن کامعاوضہ چھوٹی اسکرین کی صف اول کی اداکاراوٴں سے کہیں زیادہ ہے۔



فلمی دنیا میں واپس آنے والے والی مادھوری ڈکشت کا فلم سے زیادہ ٹی وی پر پرجوش استقبال کیاگیا۔وہ اب بھی بالی ووڈ کی ان ایکٹرسز میں شمار ہوتی ہیں جن کا معاوضہ بہت ہے۔مادھوری ڈکشٹ کا وقت بیحد قیمتی ہے۔



مادھوری ڈکشت کا ٹی وی پر آنے کے لئے ایک دن کا معاوضہ ایک کروڑ روپے ہے۔مادھوری نے حال ہی میں بھارتی رئیلٹی شوز میں جج کے فرائض انجام دئیے او راب تک وہ ٹی وی پر آنے والی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.