تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:57

کیٹی ہومز جلد کریں گی فیشن شوز

اے آر وائی - ہالی ووڈ ایکٹرس کیٹی ہومز جلد ہی فیشن شو کریں گی۔۔ٹام کروز سے علیحدگی کے بعدکیٹی ہوگئی ہیں کافی ایکٹو۔ ہالی ووڈ ہویا بالی ووڈ ،فلمی اداکاراؤں کو اگر بزنس کرنا ہوتا ہے تو پہلا خیال آتا ہے فیشن ڈیزائنر بننے کا۔۔اس سے شوق بھی پورا ہوجاتا ہے اور پیسہ بھی خوب ہاتھ آتاہے۔



ہالی ووڈ سپر اسٹار کیٹی ہومز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے، جب انھوں نے اداکار ٹام کروز سے لی علیحدگی۔۔اس کے بعد پہلا خیال آیاانہیں اپنے فیشن کے بزنس کو بڑھانے کا۔کیٹی ہومز نے دوہزار نو میں اپنا کلیکشن لانچ کیا تھامگر اس پر دھیان دیا شادی ختم ہونے کے بعد۔



کیٹی نے نیویارک فیشن ویک میں اپنا کلیکشن پیش کرنے کیلئے کر لی ہے تیاری۔اپنے کلیکشن کے بارے میں کیٹی کا خیال ہے کہ اسے پہن کر ہر کوئی بن سکتا ہے راک اسٹار۔۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.