8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:49
نیویارک میں چمڑے کے ملبوسات کی نمائش
اے آر وائی - نیویارک میں جاری فیشن ویک میں چمڑے اور لیس سے بنے ملبوسات کی نمائش کیلئے فیشن شو سجایا گیا۔ مشہور ماڈلز نے چمڑے سے بنے ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
کئی ڈیزائنرز نے چمڑے کو نت نئے اور جدید اندازکے ملبوسات کا روپ دے کر پیش کیا تو حاضرین اُن کی تخلیق کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ ان ملبوسات میں لیسز کا استعمال بھی عمدگی سے کیا گیا تھاجس نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے۔
رنگوں اور خوشبوؤں سے سجی اس شام میں موجود فیشن کے دلدادہ شائقین نے چمڑے کی ملبوسات کو منفرد اور جدید قرار دیا۔