تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:22

دبئی سنسربورڈ پر بپاشاکا جادونہ چل سکا،فلم رازتھری پرپابندی

اے آر وائی - بپاشا باسو کے خواب چکنا چور، بالی ووڈ فلم راز تھری پر دبئی سنسر بورڈ نے چلا دی قینچی۔تیکھے نینوں والی اداکارہ بپاشا باسو کا چل نہ سکا جادو۔فلمی دنیا پر راج کرنے کے خواب دیکھنے والی بپاشا باسو نے فلم رازتھری کی خاطر کیا کیا جتن نہ کئے، مگر ان کی ساری محنت ہوگئی ضائع اور دبئی سنسر بورڈ نے فلم کی ریلیز روک دی۔



دبئی حکام کا کہنا ہے کہ فلم میں نازیبا مناظر کی وجہ سے یہ فلم ریلیز نہیں کی جاسکتی۔فلم کی ریلیز اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب فلم میں سے قابل اعتراض مناظر حذف نہ کرلئے جائیں۔فلم رازتھری میں بپاشاباسو نے ایک ایسی اداکارہ کا کردارادا کیا ہےجو کیریئر ختم ہوجانے کے ڈر سے کالا جادو کرواتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.