تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:11

نیویارک فیشن ویک جاری،شائقین کی بھرپور داد

اے آر وائی - نیویارک فیشن ویک میں جاری ہے خوبصورت ملبوسات کی نمائش۔ ایک سے بڑھ کر بڑھ ایک کلیکشن نے شائقین کی دادوصول کی۔



موسم گرما ابھی ختم ہوانہیں کہ دنیا بھرکے فیشن ڈیزائنرز کو ہوگئی نئے موسموں کی فکر۔نیویارک میں جاری فیشن ویک میں بھی فیشن ڈیزائنرزکے درمیان جنگ ہے خوبصورت ملبوسات کی کسی نے تیار کیا سردیوں کا کلیشن۔تو کوئی بنارہاہے موسم بہار کے خوش رنگ لباس ۔ اس بار فیشن ویک میں ہلکے رنگوں سے سجا ہے میلہ ۔ہلکے گلابی اور سفید لباس میں ریمپ پر واک کرتی حسینائوں نے فیشن شو میں طمانیت کا احساس دلایا۔



لہراتے ، بل کھاتے ملبوسات نے فیشن شو کو باغ و بہار کردیا۔ یہی نہیں اگلے ہی لمحے ریمپ سج گئی چاندنی کے ٹھنڈے رنگوں سے،نیلے اور سفید رنگوں نے کبھی آسمان پر چمکتے چاند کی روشنی پھیلائی تو کبھی جھلملاتے نیلے پانی کا عکس دکھایا۔ فیشن ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ چاندنی رات اور ہلکورے لیتاپانی کانیلا رنگ آنکھوں کو تازگی بخشتاہے اور انسان کو خوابوں کی دنیا میں لے جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.