9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:21
وینس فلمی میلہ، کم گولڈن لائن اعزاز کے مستحق
اے آر وائی - اٹلی کے شہر وینس میں سجایا جانے والا انہترواں فلمی میلہ فلم سازوں، ہدایتکاروں، اداکاروں اور شائقین کے ذہنوں پر خوشگوار یادیں مرتب کر کے اختتام پذیر ہو گیا، گولڈن لائن کا اعزاز جنوبی کوریا کے ہدایت کار کم کی ڈک کی فلم پائیٹا کو دیا گیا ۔
اختتامی تقریب کے موقع پر دلوں کی دھڑکنوں نے مچا دی ہلچل، پیلیس تھیٹر کے ریڈ کارپٹ پر جیوری کی آمدبنی سب کے لئے خوشگوار۔ اس سال کا فاتح، وری کے فیصلے کے مطابق وینس فلم فیسٹول کے اختتام پر گولڈن لائن کا اعزاز جنوبی کوریا کے ہدایت کار کم کی ڈک کی فلم پائیٹا کو دیا گیا، جبکہ پاؤل تھامس اینڈرسن فلم ماسٹر کی بہترین ہدایت کاری پر سلور لائن ایوارڈ کے مستحق ٹہرے۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ فلپ سیمیور ہافمین اور جیکوئین فیونکس نے مشترکہ طور پر حاصل کیا، جبکہ ہیڈس یارون فلم فل دی وائیڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔