9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:3
بالی ووڈ خطروں کے کھلاڑی اکشے کمارکی 45ویں سالگرہ
اے آر وائی - بالی ووڈخطروں کےدیسی بوائے اکشے کمار آج اپنی پینتالیسویں سالگرہ منا رہےہیں۔ خطروں کا کھیل ہو یا دیسی بوائے کا بھیس۔ ہر کردارمیں رچ بس جانے والے اکشے کمار کے لئے پینتالسویں سالگرہ کچھ خاص ہے۔
اکشے کمار نے بنالی ہے بالی ووڈ میں سینچری۔ انیس سو اکیانوے میں فلم سو گندھ سےبالی ووڈ میں انٹری دینے والے اکشے کمار کو فلم کھلاڑی سے شہرت ملی۔ جس کے بعد انھوں نے لگاتار کامیاب فلمیں پیش کرکے بڑے اداکاروں کی صف میں اپنی جگہ بنا لی۔