10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:28
بہت کرلئے گلیمرس رول، اب کرینہ بنیں گی وزیراعظم
اے آر وائی - فلمی دنیا پر راج کرتے کرتے بے بو کو آیا ہے خیال سیاست میں آنے کا۔۔مگر یہ خواب بھی فلم میں ہی پوراہوگا۔فلم ہیروئن کے بعدکرینہ بنیں گی فلم۔۔ستیاگراہ۔۔میں بھارتی پرائم منسٹر۔وزیراعظم کا کردارکرنا کتنا ہے مشکل۔۔
اس بات کا اندازہ لگانا کے لئے کرینہ آج کل کررہی ہیں تحقیق دنیا بھر کی عظیم سیاستدانوں کا۔پاکستانی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق بھارتی پرائم منسٹر اندراگاندھی۔دونوں ہیں کرینہ کپور کے لئے بہترین مثال۔۔ان دونوں کی زندگی کو دیکھتے ہوئے کرینہ کپور کررہی ہیں اپنی فلم کی تیاری۔