تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:12

ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو کا فائنل ٹریلر ریلیز

اے آر وائی - ہالی ووڈ فلم ۔ ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو ۔ کاتہلکہ خیز فائنل ٹریلر ریلیز کردیاگیا۔ انسانی دنیا میں آگئے ہیں ویمپائر۔لڑتے لڑتے شروع ہوگئی انسان اور ویمپائر کےدرمیان محبت کی جنگ۔ فلم مں اب تک تو ہیرو رابرٹ پیٹنسن کو ملا ہے لیڈنگ رول لیکن ٹوائیلائیٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو۔ میں بیلابنی کرسٹین اسٹیورٹ دکھائے گی ایک پاور فُل لڑکی کے روپ میں۔



محبت میں سب کچھ داؤ پر لگا کربیلا بن گئی ہے انسان سے ویمپائرر۔ ٹوائیلائیٹ ساگا پارٹ ٹو ، میں پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی، جانوروں اور دشمن ویمپائر سے لڑتی بیلا سوان فُل ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ویمپائر بنی بیلا کی شادی ہوچکی ویمپائر ایڈورڈ سے ۔ جس کے بعد ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ یہ بیٹی انسان بنے گی یاویمپائر ۔ یہی ہے فلم کا کلائمکس ۔ فلم سولہ نومبر کو ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.