تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:7

پشتوفلموں کے ہیرو اور ولن آصف خان66 برس کے ہوگئے

اے آر وائی - سینکڑوں پشتو فلموں کے ہیرو اور ولن آصف خان زندگی کی 66 بہاریں دیکھنے کے بعد آج بھی ان ایکشن ہیں۔



پشتو ،پنجانی اور اردو کی پانچ سو سے زیادہ فلموں میں ہٹ ہو نے والے آصف خان گزشتہ پچاس سال سے اپنے مداحوں کے لئے فلموں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ آصف خان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ پاکستانی فلمیں نمبر ون ہوتی تھیں لیکن اب حالات زوال پذیر ہیں۔



آصف خان نے بڑی تعداد میں فلم ٓسٹارز کے ساتھ کام کیا تاہم بابرہ شریف کی وہ زیادہ تعریف کرتے ہیں۔آصف خان فرمان نیازی کی نئی فلم" لو ان روم " میں ایک بار پھر اپنے مداحوں کے لئے ان ایکشن ہوں گے۔ تمام تر دگرگوں صورتحال کے باوجود پاکستان میں فلم سازی پر کام جاری ہے ۔اس صنعت پر حکومت کی طرف سے توجہ دی جائے توایک بار پھرماضی کی یاد تازہ کی جا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.