تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:24

دبنگ سلمان خان نے فلم "ہیرو "کا ریمیک بنانے کا اعلان کر دیا

جیو نیوز - نئی دہلی…این جی ٹی…بالی ووڈ میں آج کل پرانی فلموں کے ریمیک بنانے کا رجحان عروج پر ہے اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سلمان خان ماضی کی سپر ہٹ فلم" ہیرو "کا ریمیک بنانے جا رہے ہیں۔ 80کی دہائی میں بننے والی فلم ہیرو کو بالی ووڈ کے معروف ہدایتکارسبھاش گھئی نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ فلم میں مرکزی کردار جیکی شروف نے نبھایا تھا۔دبنگ سلمان خان کے مطابق ہیرو ان کی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے جس کا میوزک، کہانی اور خاص طور پر جیکی شروف کی اداکاری کا کوئی ثانی نہیں اسی لئے وہ اس فلم کو دوبارہ سے بنانے کا ارادے رکھتے ہیں۔سلمان خان ہیرو کے ریمیک میں مشہور اداکار آدیتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اور سنیل سیٹھی کی بیٹی اتھیا سیٹھی کوبریک دینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال کر دیا جائے گا۔ہیرو کے ریمیک کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ 1983ء میں بننے والی فلم ہیرو کے خالق سبھاش گھئی ریمیک فلم کا میوزک کمپوز کررہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.