تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:20

پاکستان آئیڈل کیلئے لاہور میں آڈیشنز کے دوسرے دن بھی لمبی قطاریں

جیو نیوز - لاہور…لاہورمیں پاکستان آئیڈل کیلئے آڈیشنز کے دوسرے دن بھی زندہ دلانِ لاہور میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے،آج اتوار کی چھٹی ہے،لاہوری عموماً چھٹی کے دن دیر سے اٹھتے ہیں،لیکن اس کے باوجود ڈیفنس لاہور ،جہاں پاکستان آئیڈل کیلئے آڈیشنز کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری ہے،وہاں صبح ہی موسیقی کے متوالوں اور اپنی آواز پر ناز کرنے والے نوجوانوں کی ٹولیاں پہنچنا شروع ہو گئیں،ان میں گائیکی سے رغبت رکھنے والے پر جوش بچے اور خواتین بھی شریک ہیں،شرکاء گانے گا کر ماحول کو خوش گوار بنا رہے ہیں،ڈھول کی تھاپ بھی ہے اور سْروں کی بہار بھی،ہر کوئی پاکستان آئیڈل بننے کے لئے بے چین نظر آتاہے،منتظمین کے مطابق سہ پہر3بجے تک آڈیشنز کیلئے انٹری ہو سکتی ہے،جبکہ آڈیشنز کا یہ سلسلہ کل پیر کے روز بھی جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.