تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:21

تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم"دی نٹ جاب"کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - اوتاوا… این جی ٹی…کینیڈا کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمٹڈ کامیڈی فلم"دی نٹ جاب"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار پیٹر لیپی نیوٹس نے اس فلم کو خودلورن کیمرون کیساتھ ملکر تحریر کیا ہے جسکی کہانی ایک گلہری سرلی اور اسکے ایک دوست چوہے بڈی کے گرد گھومتی ہے جو نٹ اسٹور میں نقب زنی کا منصوبہ بناتے ہیں اور پھر خود ایک غیر متوقع پیچیدہ ایڈونچر کا حصہ بن کر رہ جاتے ہیں۔گراہم مولوئے اور ڈبلیو کے جنگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے لیام نیسن ،کیتھرین ہیگل،برانڈن فریزراوروِل آرنٹ سمیت ہالی ووڈ کے کئی صفِ اول کے اداکاروں کی آوازیں عکسبند کی گئی ہیں۔کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم اوپن روڈ فلمز کے تحت اگلے سال کے اوائل میں17جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.