1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:12
ہالی سنسنی خیز فلم"کیپٹن فلپس"کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی ووڈ…معروف ہالی ووڈایکٹرٹام ہینکس کی نئی سنسنی خیز فلم "کیپٹن فلپس "سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے جس کا نیا ٹریلر آن لائن ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار پال گرین گراس کی یہ فلم 2009میں صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے والے امریکی بحری جہازکی حقیقی کہانی ہے جس میں معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس "کیپٹن رچرڈ فلپس" کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔کولمبیا پکچرز کے تحت بننے والی ایکشن، ڈرامہ اورتھرل سے بھرپور یہ فلم 11اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔