1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:28
بالی ووڈرومانٹک فلم’رام لیلا‘کے دو گانوں کی وڈیو زریلیز
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی جوڑی پہلی بار سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے جارہی ہے جن کی رومانٹک ڈرامہ فلم "رام لیلا"ریلیز کیلئے تیار ہے۔رنویر و دپیکا کیساتھ فلمساز وہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی پہلی رومانٹک فلم کے ٹریلر کے بعد فلم کے دو گانوں کی وڈیوز بھی جاری کردی گئی ہیں۔سدھارتھ اور گریما کے تحریر کردہ"تڑد تڑد ارے رام جی کی چال دیکھو،آنکھوں کی مجال دیکھو"کے بولوں پر مبنی گانے کو معروف گلوکار ادت نرائن کے صاحبزادے ادیتہ نرائن کی آواز میں جبکہ "ناگاڈا سنگ ڈھول"کے بولوں پر مبنی گانے کو معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈکیا گیاہے۔ رام جی کی چال کی وڈیو میں جہاں رنویر سنگھ اپنے ڈانس کے جلوے دکھا رہے ہیں وہیں ناگاڈا سنگ ڈھول میں دپیکا لال گھاگرا چولی میں گجراتی گربا کررہی ہیں جبکہ فلم کا میوزک خود سنجے لیلا سمیت مونٹی شرما نے ترتیب دیا ہے۔شیکسپےئر کے شہرہ آفاق رومانوی ناول رومیو اینڈ جولیٹ سے ماخوذ"رام لیلا"میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کیساتھ ساتھ شویتا سالو، ابھے منیو شیکھر سنگھ، رچا چھڈا،گلشن دیوائیا،شرد کلکراورسپریا پھاٹک اہم کرداروں اداکررہے ہیں جبکہ بالی ووڈ کی پگی چاپس پریانکا چوپڑا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی ۔35کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک ڈرامہ فلم"رام لیلا15"نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔