2 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:38
سوناکشی اور شاہد کپور کی فلم’آر راجکمار‘کا پہلا ٹریلرجاری
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بال ووڈ کے ڈانسنگ ہیرو شاہد کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہاکی جوڑی باکس آفس پر پہلی بار ساتھ تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔ صف اول کے ہدایتکار پربھو دیواکیساتھ شاہد اور سوناکشی کی ایکشن فلم’آر راجکمار‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اس فلم کیلئے پربھو دیوا کے خیال کو کہانی کی شکل میں شیراز احمد نے تحریر کیا ہے جس کا اسکرین پلے خود پربھو دیوااور سنیل اگروال کی مشترکہ کاوش ہے۔ وکرم راجانی اور سنیل للا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں شاہد اور سوناکشی کیساتھ سونو سوڈاور پونم جھاور اہم کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔40کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور آر راجکمار کا میوزک معروف موسیقار پریتم نے ترتیب دیا ہے جو رواں سال6دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔