تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 0:21

”دی ہوبٹ:دی ڈیسولیشن آف اسماگ“ کانیا مکمل ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…آسکر ایوارڈیافتہ ہدایتکار،رائٹر و پروڈیوسرسر پیٹررابرٹ جیکسن کی نئی فلم"دی ہوبٹ:دی ڈیسولیشن آف اسماگ "کانیا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔لارڈ آف دی رنگز ٹرائیلاجی سلسلے کے پریکوئل کے طور پر بننے والی فلمی سیریز"دی ہوبٹ '"3 فلموں این اَن ایسپکٹڈ جرنی'،'دی ڈیسولیشن آف اسماگ 'اور'دےئر اینڈ بیک اگین 'پر مشتمل ہے جن میں سے ایک گذشتہ سال سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔ پہلی فلم کی طرح اس سلسلے کی دوسری فلم دی ہوبٹ:دی ڈیسولیشن آف اسماگ بھی جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں ایک بونے کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چُرائے گئے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں اور انکا ٹکراؤ اسماگ نامی ڈریگن سے ہوتا ہے۔کیرولین کننگ ہم،زین وینر اور فرین والش کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مارٹن فری مین ایک بار پھربِلبو بیگنزکے کردار میں موجود ہیں جن کیساتھ این میکلن،رچرڈ آرمیٹیج،سلویسٹر میکوئے،بینڈیکٹ کمبربیچ،لیوک ایوانز اور آرلنڈو بلوم اہم کردار اداکررہے ہیں۔20سے 31اعشاریہ5کروڑ کے بجٹ سے بننے والی دی ہوبٹ سلسلے کی یہ نئی فلم و ارنر برادرزکے تحت رواں برس13دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.