3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:38
ہالی وو ڈ فلم’ دی ہنگر گیمز: کیچنگ فائر‘کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی …گذشتہ سال باکس آفس پر تہلکہ مچادینے والی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایڈونچرفلم دی ہنگر گیمز کے سیکوئل’دی ہنگر گیمز:کیچنگ فائر‘کا نیاٹریلر منظرعام پر آگیا ہے۔فرانسس لارنس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی74ویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین سے شروع ہورہی ہے جو جیت کے بعد اپنے شہر کا دورہ کرنے نکلی ہے جس دوران اُسے شہر میں بغاوت کے آثار نظر آتے ہیں ۔ فلم کی ہیروین کیٹ نس ایورڈین کا کردارجینیفرلارنس ادا کررہی ہیں جنہوں نے اپنی بے مثال اداکاری سے فلم کو انتہائی سنسنی خیزاور دلچسپ بنادیا ہے۔ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کے پروڈیوسر"نینا جیکب سن" ہیں جسے رواں سال21 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔