تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:38

ڈینیل ریڈ کلف کی نئی فلم’ کِل یور ڈارلنگس‘ کاٹریلرریلیز

جیو نیوز - نیویارک …این جی ٹی …معروف ہالی ووڈ فلم سیریز ہیری پوٹر کے مرکزی کردار ڈینیل ریڈ کلف کی نئی فلم’کِل یور ڈارلنگس‘ کا ٹریلر منظرعام پر آ گیا ہے۔ ہدایتکارجان کروکیڈاس کی اس فلم کی کہانی 1944میں کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والے ایک ایسے قتل کی حقیقی داستان ہے جس نے بہت سی زندگیوں کی کایا ہی پلٹ ڈالی ۔ہیری پوٹر سیریز میں جادوئی کمالات دِکھا کر مداحوں کے دِلوں میں اپنی انمٹ اداکاری کے نقوش چھوڑ جانے والے نوجوان اداکار ڈینیل ریڈ کلف کی یہ نئی فلم ان کے چاہنے والوں کو متاثر کر پائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی ہو گا جو 16اکتوبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.