تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:58

اکشے کمار کی ایکشن ڈرامہ فلم’باس‘کے نئے گانے کی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھانے کو تیار ہیں جن کی ایکشن ڈرامہ فلم "باس" کے نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔کمار کے تحریر کردہ"ہر کسی کو نہیں ملتا ،یہاں پیار زندگی کا"کے بولوں پر مبنی اس گانے کواریجیت سنگھ اور نیتی موہن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں اکشے کمار کاؤ بوائے بنے سوناکشی سنہا کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے کامیوزک چیرانتن بھٹ نے دیا ہے ۔2010ء کی ملیالم مصالحہ فلم"پوکیری راجہ"کی ہندی ریمیک باس کی ہدایتکاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔ایکشن سے بھرپور باس میں اکشے کمار کیساتھ ساتھ متھن چکربرتی،شیو پنڈت،ادیتی راؤ حیدری،رونت روئے،ڈینی ڈینزونگپااور جانی لیور اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔اشون وردے کی پروڈیوس کردہ اس فلم باس کی موسیقی ساجد واجد اورہمیش نے ترتیب دی ہے جو16اکتوبر کوبھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.