25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:27
ارجن کپور اور سوناکشی کی فلم ’’تیور‘‘کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری
جیو نیوز - ممبئی...........بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپور اب دبنگ گرل سوناکشی کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ ارجن کپور اور سوناکشی سنہا کی ایکشن رومانس فلم ’’تیور‘‘کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کردیا گیاہے۔ ہدایت کار اَمِت شرما کی اس فلم میں ارجن اور سوناکشی کے ساتھ منوج باجپائی، قدیر خان اورشروتی ہاسن اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ بونی اور سنجے کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2003ء کی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈو کا ریمیک ہے جس میں ارجن کپور آگرہ سے تعلق رکھنے والے کالج کے طالبعلم کا کردار نبھارہے ہیں جو کبڈی چیمپئن ہے۔ بی ایس کے نیٹ ورک اینڈ انٹرٹینمنٹ کے تحت یہ ایکشن رومانس فلم ’’تیور‘‘ اگلے برس کے اوائل میں 9جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا میوزک موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔