25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:52
فلم" شوقینز" کے نئے گانے" عاشق مزاج" کی مکمل ویڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی....... اکشے کمار کی نئی کامیڈی سے بھرپور فلم" شوقینز" کے نئے گانے" عاشق مزاج" کی مکمل ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی۔ بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی ایک بار پھر کامیڈی سے بھر پور فلم" شوقینز" لئے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو نے کو تیار ہیں جس کے ٹریلر کے بعد نئے گانے "عاشق مزاج" کی ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے ۔اس سونگ کو پلے بیک سنگر امن تریکھاکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں انو پم کھیر،انو کپور،پیوش مشرااور Lisa Haydonکو خوشگوار مو ڈ میں ناچتے گاتے دکھا یا گیا ہے۔ بالی ووڈ فلم تیرے بن لادن سے نام کمانے والے ہدایت کار ابھیشک شر ماکی ڈائیریکشن میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ ساتھ انو پم کھیر،انوکپور،پیوش مشرااور Lisa Haydonبطورِ ہیروئن مر کزی کر دار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم کی کہانی تین شوقین بو ڑھوں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی عمر کی پر واہ کیے بغیر معروف محاورے شوق کی کو ئی عمر نہیں ہوتی پر عمل کر تے ہو ئے اپنے شوقوں کو پورا کرتے نظر آرہے ہیں جوکہ 1982کی ہٹ فلم "شوقین" کا ری میک ہے۔اکشے کمار کی اس کامیڈی سے بھرپور فلم" شوقینز"کو اس سال 7نو مبر کو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔