26 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:53
ہالی ووڈ فلم’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘کانیا کلپ جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس ......معروف طبیعیات دان کی حقیقی زندگی پر مبنی ڈرامہ فلم’ دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘ کا نیا کلپ جاری کردیا گیاہے۔جیمز مارش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مشہور برطانوی ماہر طبیعات اسٹیفن ولیم ہاکنگ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ہم جماعت لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ فلم میں اسٹیفن ولیم کا کردار ایڈی ریڈ مین نے نبھایا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں فیلیسٹی جونز،ایمیلی واٹسن،ڈیوڈ تھیولس اور چارلی کاکس سمیت دیگر شامل ہیں۔ٹم بیون کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 7نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔