26 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:43
بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی 40 ویں سالگرہ
جیو نیوز - ممبئی ......بھارتی گانے’ تو چیز بڑی ہے مست مست ‘سے شہرت پانے حاصل کرنے والی بالی ووڈ ادکارہ روینہ ٹنڈن آج اپنی 40 ویں سالگرہ منائیں رہی ہیں۔ 26اکتوبر1974ءکو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہونی والی بالی ووڈ اسٹار روینہ ٹنڈن نے اپنے کیرئر کا آغاز 17 سال کی عمر میںفلم’ پتھر کے پھول‘ سے کیا۔پہلی فلم کی کامیابی کے بعد انہیں نیو فیس کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد بھی بہت سی فلموں میں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ان کی مشہور فلموں میں دل والے،مہرہ،انداز اپنا پنا،کھلاڑیوں کا کھلاڑی،ضدی،بڑے میاں چھوٹے میاں اورامتحان شامل ہیں۔روینہ ہندی کے ساتھ تامل اور تیلگوفلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب بالی وڈ فلم ’’بمبے ویلوٹ‘‘کے ذریعے ایک بار پھر فلم نگری میں واپسی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔