27 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:1
تائی پے میں بریک ڈانسنگ ورلڈ چمپئن شپ
جیو نیوز - تائی پے........تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ورلڈ بریک ڈانسنگ چمپئن شپ کے چھٹے فائنل کا انعقاد کیا گیا۔بریک ڈانسنگ کے اس عالمی مقابلے میں اپنے ڈانس مووز دکھانے کیلئے ایشیا پیسیفک کے مختلف ممالک سے جیتنے والے16ماہر بریک ڈانسرز یہاں پہنچے۔ مختلف ہپ ہاپ اور ہیوی بیٹس کے دوران اپنی بریک ڈانسنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ان عالمی شہرت یافتہ ڈانسرز کو دیکھنے ہزار وں افراد نے نیشنل پیلس میوزیم کا رُخ کیا۔میزبان تائیوان سمیت ہانگ کانگ،چین،جاپان،آسٹریلیا،لاؤس،کوریا،ملائیشیا، سنگاپوراورنیوزی لینڈسمیت دیگر ممالک سے مقامی سطح پر مقابلے جیت کر ایشیا پیسیفک کے فائنل تک پہنچنے والے ان ڈانسرز کے درمیان کئی تھیمز اور اسٹائلز پر آپس میں ٹکراؤ ہوا۔مختلف مراحل سے گرزنے کے بعد یہ چمپئن شپ فائنل اسٹیج تک پہنچی جہاںآسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بلونڈنامی بریک ڈانسرنے بازی مارتے ہوئے فاتح کی بیلٹ اپنے نام کرلی جو نومبر میں پیرس میں ہونے والے ورلڈ فائنل میں ایشین پیسیفک ممالک کی نمائندگی کریگا۔واضح رہے کہ بریک ڈانسنگ ورلڈ چمپئن شپ میں شمالی امریکا،لاطینی امریکا،شمالی یورپ،مغربی یورپ،مڈل ایسٹ افریقہ اور ایشیا پیسیفک کے90ممالک سے1ہزار 500ڈانسرز شرکت کررہے ہیں تاکہ پیرس میں ہونے والے ورلڈ فائنل میں جگہ بناسکیں۔