تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:33

امریکی ٹی وی اداکارہ منڈِی کالنگ کو ملالہ یوسف زئی سمجھ لیاگیا

جیو نیوز - نیویارک......ایک تقریب میں امریکی ٹی وی اداکارہ منڈِی کالنگ کو ملالہ یوسف زئی سمجھ لیا گیا۔دی ٹائمز نے اپنے ایک آرٹیکل میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ بھارتی نژاد امریکی ٹی وی اداکارہ منڈِی کالنگ کو ایک تقریب کے دوران ایک شخص نے ملالہ سمجھتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ کتنی جلدی وہ گولیاں لگنے کے بعد صحت یاب ہوئی ہیں۔ منڈِی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات سے خوشی ہوئی کہ انہیں ملالہ یوسف زئی سمجھا گیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ "یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہیں ملالہ سمجھا گیا"۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.