28 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:44
ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس کی نئی فلم فیورئس 7
جیو نیوز - واشنگٹن........ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس کی نئی کرائم تھرلر فلم ’’فیورئس 7‘‘ کی اسنیک پِیک جاری ہے۔ ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے۔ اسی سلسلے میں فاسٹ فیورئس فرنچائز کی ساتویں کڑی ’’فیورئس7‘‘ کی اسنیک پِیک جاری کردی گئی ہے۔ ہدایتکارجیمز وان کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، آنجہانی اداکارپال واکر، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن، جارڈانا بریوسٹر، ٹیریس گبسن، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔ گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردار گو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہونگے اور سابق پو لیس مین برائن او کون کا کردار آنجہانی اداکار پال واکر نبھا رہے ہیں۔ جن کی خطرناک کار حادثے میں ا چانک موت کے بعد فلم کی بقیہ عکسبندی ان کے بھائیوں کی مدد سے مکمل کی گئی ہے۔ انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیز اور وِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 3اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔