28 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:54
سکھوں کا قتل، امیتابھ بچن کی امریکی عدالت میں طلبی
جیو نیوز - نیویارک........امریکی عدالت نے 1984ء میں سکھوں کے قتل عام کے کیس میں بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن کو طلب کرلیا ہے۔ امیتابھ بچن کے خلاف نیویارک کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں سکھ فار جسٹس نامی تنظیم اور دو متاثرین کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گذاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد امیتابھ بچن نے لوگوں کو تشدد کے لیے اُکسایا۔ امریکی عدالت نے امیتابھ بچن کو عدالت میں طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ سمن کی تعمیل کے بعد 21دن کے اندر عدالت میں پیش ہوں۔